کوروناوائرس: سعودی حکومت کی نئی پابندیوں کے حوالے سے وارننگ جاری! - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 28 اپریل، 2021

کوروناوائرس: سعودی حکومت کی نئی پابندیوں کے حوالے سے وارننگ جاری!

ریاض: سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی شاپنگ مصروف اوقات میں نہ کریں جبکہ مالز اور تجارتی مراکز پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا گیا اور مالز یا تجارتی مراکز میں مقررہ حد سے زائد گاہک پائے گئے تو سخت پابندیاں عائد کردیں گے۔ شہری مصروف اوقات میں شاپنگ کرنے اور ہجوم بنانے سے گریز کریں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بھیڑ یا اژدھام سے کوروناوائرس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، اسی کے پیش نظر سماجی فاصلہ اختیار کرنے کو کہا جاتا ہے، صارفین غیر مصروف اوقات میں شاپنگ کریں تو ہجوم بھی نہیں بنے گا۔

سعودی وزارت تجارت نے تجارتی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے اوقات کار میں توسیع کریں تاکہ صارفین مناسب وقت میں اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں، عید کی شاپنگ جلد کرنا صارفین کے وسیع ترمفاد میں ہے، اگر انہیں کوئی شے مناسب نہیں ملی تو وہ عید سے قبل تبدیل بھی کروا سکتے ہیں۔

شہریوں سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ آن لائن شاپنگ کرنے کی کوشش کریں تاکہ وبا کا پھیلاؤ محدود رہے۔

The post کوروناوائرس: سعودی حکومت کی نئی پابندیوں کے حوالے سے وارننگ جاری! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vvfOOx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear