وزیر اعظم بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 28 اپریل، 2021

وزیر اعظم بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے، وزیر اعظم کوئٹہ میں صوبے بھر سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت آج سے بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں صوبے بھر سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور پختونخواہ کے بعد بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع دیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بلوچستان کے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا و دیگر افراد مراد سعید، زبیدہ جلال، اسد عمر، قاسم خان سوری اور عثمان ڈار بھی ہیں۔

The post وزیر اعظم بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tYQqjD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear