چینی اسکینڈل کیس : جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانتیں کروالیں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

چینی اسکینڈل کیس : جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانتیں کروالیں

لاہور: ٕچینی اسکینڈل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانتیں کروالیں، جہانگیر ترین نے کہا تمام اثاثے ڈکلٸیر ہیں ہم ثابت کریں گے کہ مقدمات بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوٸے۔

جہانگیر ترین کے وکلا نے دلاٸل دیے کہ مقدمات بےبنیاد ہیں وہ شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں لہذا عدالت ضمانت منظور کرے ۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں سات اپریل تک منظور کرتے ہوٸے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلئے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے جہانگیر ترین نے کہا کہ تینوں ایف آئی آرزسےمیراکوئی تعلق نہیں ، 10سال پہلےکی چیزیں جو کمپنی نے کیں اور فیصلے کیے ان کو چیلنج کیا جارہا ہے، یہ ایف آٸی کا کام نہیں کہ کمپنی کے فیصلوں کی تحقیقات کرے یہ ایف بی آر اور ایس ایس ای سی پی کا کام ہے ۔ ایف آٸی اے نے منی لانڈرنگ کا ایک لفظ جان بوجھ کر شامل کر کے تحقیقات شروع کیں ۔

انہوں نے کہا کہ صرف میری مل کا کیس کیوں اچھالا جا رہا ہے باقی 80 ملیں بھی ہیں ، عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ، مقابلہ کرنا ہے تو عدالتوں میں آٸیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں ، تمام اثاثے ڈکلٸیر ہیں ہم ثابت کریں گے کہ مقدمات بے بنیاد ہیں اور ہم سرخرو ہوں گے۔

The post چینی اسکینڈل کیس : جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانتیں کروالیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wmQw6d

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear