سعودی عرب: ماہ رمضان میں شہریوں کیلئے خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 27 اپریل، 2021

سعودی عرب: ماہ رمضان میں شہریوں کیلئے خوشخبری

ریاض: رمضان المبارک میں سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کے بعد سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا 213.88 ریال میں فروخت ہوتا رہا، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.15 ریال رہی اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 160.41 ریال ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 14 قیراط کا ایک گرام سونے کا لین دین 124.77 ریال پر ہوا۔ مملکت میں ایک اونس سونا 6656.25 ریال میں فروخت ہوتا رہا، جبکہ 21 قیراط کے 8 گرام سونے کے بسکٹ 1497.18 ریال میں بیچے گئے۔

خیال رہے کہ پیر کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کورونا وبا سے متاثر ہوکر بڑھ گئے تھے۔ معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار اپنی دولت بچانے کے لیے سونے کا سہارا لے رہے ہیں۔

The post سعودی عرب: ماہ رمضان میں شہریوں کیلئے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dVzy88

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear