شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 6 اپریل، 2021

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ججوں کی تقرری وترقی سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سعودی وزارت انصاف میں 258 ججوں کے تقرر اور ترقی کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

فرمان جاری ہونے کے بعد وزارت انصاف میں 258 ججوں کی تقرری اور ترقی ہوئی۔

سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ملکی عدالتی امور کا معیار بلند ہوگا، جلد انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ولید الصمعانی نے مسلسل تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

The post شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ww9Qhx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear