عوام کیلئے بری خبر، سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اپریل، 2021

عوام کیلئے بری خبر، سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

ریاض: سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی عرب عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.97 ریال رہی۔

جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 188.10 ریال میں فروخت ہوا۔ ہمیشہ کی طرح سعودی عرب میں 21 قیراط کا سونا سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 161.23 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 14 قیراط ایک گرام سونا 125.40 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 6690 ریال رہی۔

اسی طرح جمعرات کے روز 21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1504.78 ریال میں دستیاب تھا۔

The post عوام کیلئے بری خبر، سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xB3rCl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear