دبئی میں گرمی کی چھٹیوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج کا آغاز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 11 اپریل، 2021

دبئی میں گرمی کی چھٹیوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج کا آغاز

دبئی : اماراتی حکام نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران لوگوں کو سیاحت کی جانب راغب کرنے کا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت دبئی کو سیاحت کی ’کثیر جہتی منزل‘ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سیاحوں کا سب سے پسندیدہ مقام ہے جہاں ہر سال لاکھوں کروڑوں سیاح سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں تاہم گزشتہ برس سیاحت کا یہ سلسلہ کرونا وائرس کے باعث تھما رہا۔

لیکن اب دبئی کے حکمرانوں نے ریاست کو بطور کثیر جہتی منزل پیش مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے تاکہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی کا رخ کریں۔

موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لئے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کرنے کے حوالے سے سیاحوں اور دیگر مسافروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تشہیری مہمات اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

جس کے تحت ہوٹلوں میں رعایتی کرایوں پر قیام اور ایئرلائن ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ اور اس کے علاوہ دیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

The post دبئی میں گرمی کی چھٹیوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uA01NM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear