ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے بیٹوں کا مزدوروں کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 1 اپریل، 2021

ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے بیٹوں کا مزدوروں کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد

حیدر آباد : ایڈیشنل آئی جی کے بیٹوں نے درخواست پر دسختط کرنے سے انکار پر سرکٹ ہاؤس کے ملازمین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق تشدد کی افسوس ناک واردات حیدرآباد میں پیش آئی جہاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے بیٹوں کی جانب سے سرکٹ ہاؤس کے ملازمین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروونشل بلڈنگ ملازمین کو مبینہ طور پر موبائل میں یرغمال بنائے رکھا۔

ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیوٹی کرنے کے باوجود زبردستی ڈیوٹی کرنے کا کہا گیا اور درخواست پر سائن کرنے سے منع کیا تو مجھ اسلحہ تان لیا۔

پروونشل بلڈنگ یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی اور ان کے ترجمان مؤقف دینے سے قاصر ہیں۔

The post ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے بیٹوں کا مزدوروں کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wrOy4O

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear