خواتین کے درمیان مبینہ جھگڑے کا خوفناک انجام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

خواتین کے درمیان مبینہ جھگڑے کا خوفناک انجام

کراچی: گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب دو خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا خوفناک انجام ہوا، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر  پڑوسی لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیا، جس کے باعث نور نامی خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوئی، اے آروائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں خاتون کو تیسری منزل سے نیچے گلی میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون کے بلڈنگ سے گرنے کے فوری بعد علاقہ مکین دوڑتے ہوئے آئے اور زخمی حالت میں گری خاتون کو اٹھا کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کی والدہ کا بیان حاصل کرلیا گیا ہے، والدہ کے مطابق جب اس کی بیٹی گری تو فوراً وہ نیچے پہنچی، والدہ کےمطابق زخمی نور نے بتایا کہ اسے پڑوسن کومل نےدھکا دیا ہے۔

واقعے کے بعد مقتول نور کی پڑوسن کومل اپنی اہلخانہ کے ساتھ فرار ہوگئی ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

The post خواتین کے درمیان مبینہ جھگڑے کا خوفناک انجام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rVfUwN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear