کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری، سندھ میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 1 اپریل، 2021

کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری، سندھ میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت کرونا کی تیسری لہر تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے صوبے میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی عائد کردی۔

کرونا وائرس کی خطرناک ترین تیسری لہر نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں، سندھ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنےکےلیے صوبے بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 6 اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی اور کاروباری مراکز بھی 8 بجے بند ہوں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز آٹھ فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے 2 ہفتے کےلیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئی پابندیاں 11 اپریل تک نافذ العمل ہوں گی۔

The post کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری، سندھ میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3weC6oJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear