آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری احتیاط کریں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 4 اپریل، 2021

آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری احتیاط کریں

موسم گرم اور خشک

کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم آج شام سے موسم کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے پانچویں روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ گرم ہوا 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 45 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

The post آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری احتیاط کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cOOqEB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear