ٹی 20 ورلڈکپ:آئی سی سی نے خبردار کردیا، بھارت کی مشکلات میں اضافہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 2 اپریل، 2021

ٹی 20 ورلڈکپ:آئی سی سی نے خبردار کردیا، بھارت کی مشکلات میں اضافہ

لندن : آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کردیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی مانگنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل سے دوچار ہوگیا، آئی سی سی نے تنبیہ کی ہے اگر جلد یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ کہیں اور کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کےلیے 31 مارچ کو تحریری یقین دہانی کرانی تھی جسے گزرے دو دن ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریری یقین دہانی کےلیے مزید ایک مہینہ اور مانگا ہے، جس کا فیصلہ اجلاس کے بعد کل آئی سی سی کی حتمی بورڈ میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔

The post ٹی 20 ورلڈکپ:آئی سی سی نے خبردار کردیا، بھارت کی مشکلات میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Brgzp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear