کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اپریل، 2021

کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 131 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز کرونا انفیکشن کے باعث اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور ایک ہی دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز ایک سو اکتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gQx64A

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear