
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک سینئر افسرکےگھناؤنے دھندے میں ملوث ہونےکا انکشاف کے بعد آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کردیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینئر افسر کے گھناؤ نےدھندے میں ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
آئی سی سی نے سینیئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیت کے انٹرویو کئے۔
ابتدائی تحقیقات میں سینیئر افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال اس آفیشل کو رخصت پر بھیجا جاچکا ہے،مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
The post آئی سی سی کے معاملات میں گھناؤنے دھندے کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l0t6OO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear