کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 9 مارچ، 2021

کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا 8مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتار کیا گیا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اور دوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم وکالت پریکٹس کےدوران خرچہ چلانےکیلئےوارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سےنہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔

The post کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OE9804

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear