
لاہور: پنجاب بیوروکریسی کی مانیٹرنگ اور عوام کو براہ راست ریلیف کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام اضلاع میں صوبائی وزرا اور مشیران کی ٹیم تشکیل دے دی، صوبائی وزیر یاسرہمایوں لاہور اور اسلم اقبال کو سیالکوٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اسی طرح تیموربھٹی فیصل آباد اور حنیف خان پتافی کو ضلع ملتان کی ذمہ داری دے دی گئی۔
محکمہ صحت، پولیس اسٹیشن، میونسپل کارپوریشن اور کھلی کچہری وزیر مانیٹر کریں گے۔ اراضی سینٹر سے متعلق بھی معاملات وزرا مانیٹر کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی وزرا ومشیران کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزرا متعلقہ اضلاع کا فوری وزٹ کریں اور ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔ خیال رہے کہ مذکورہ کمیٹی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے براہ راست اقدامات کرے گی۔
The post عوام کو براہ راست ریلیف کیلئے بڑا اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lfEE0N
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear