یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست دائر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 10 مارچ، 2021

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست دائر

اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نامزدگی نوٹیفکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست جمع کرا دی، درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری،کنول شوزب ،علی ظفر نےجمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نامزدگی نوٹیفکیشن رکوانے کے معاملے پر حکومتی اراکین نے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست جمع کرا دی۔

نئی درخواست الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق جمع کرائی گئی ، درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری،کنول شوزب ،علی ظفر نےجمع کرائی، جس میں الیکشن کمیشن سے یوسف گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چارٹرڈآف ڈیموکریسی میں بینظیراورنوازشریف نےدستخط کیےتھے، 2009میں الیکشن کمیشن کی کمیٹی نےیوسف رضاگیلانی کوتجویزدی تھی جبکہ 2019میں احسن اقبال نےکہااوپن بیلٹ ہونے چاہئے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جوجماعتیں کرپشن کی ذمہ دارہیں اب وہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں، ن لیگ کے ٹکٹوں کے لالچ دیئے گئے ہیں، عمران خان کہتےرہےسینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کوکہاگیاکہ ٹیکنالوجی کااستعمال کریں۔

ضمیروں کی سوداگری روکنےکی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، مریم بی بی کہتی ہےنوٹ نہیں چلا ن لیگ کاٹکٹ چلا اور یوسف گیلانی کےبیٹےبتارہےہیں سندھ میں یہ اور پنجاب میں یہ ریٹ ہے۔

عوام جان چکی ہےووٹوں کاخریدارکون ہے، 174ووٹ فوزیہ ارشدکوملتےہیں،حفیظ شیخ کو160ووٹ ملتےہیں، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان16لوگوں کوتلاش کریں، یوسف گیلانی،حیدرگیلانی کوبلالیں وہ بتا دیں گے ، خریداریہ ہیں۔

The post یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلیے نئی درخواست دائر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rxsqmI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear