
ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایس ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ شہری ‘Pastil liquid hand wash flower’ نامی ہینڈواش ہرگز استعمال نہ کریں۔
کوروناوائرس کے پیش نظر ماہرین ہینڈ واش یا ہینڈسینٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہیں، بار بار ہاتھ دھونے کی پابندی سے جسم پر موجود وائرس کے ذرات ختم ہوجاتے ہیں۔
تاہم پیسٹل لیکوڈ ہینڈ واش فلاور نامی ہینڈ واش کو حکومت نے استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس ہینڈ واش میں بیکٹریا کی مقدار حد سے زیادہ ہے، یہ نجی صفائی اور آرائشی اشیا کے لیے مقررہ ضوابط کے منافی ہے، لہذا اسے استعمال نہ کریں۔
ایس ایف ڈے اے کے مطابق ہینڈ واش کے نموے کے لیبارٹی میں ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتا چلا کہ صارفین کے لیے مضر ہے، اس کی مارکیٹ میں فروخت پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔
The post کوروناوائرس: سعودی شہریوں کیلئے انتباہ جاری، نئی پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38aCPx1
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear