پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے پر فائرنگ، لڑکی اغوا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 10 مارچ، 2021

پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے پر فائرنگ، لڑکی اغوا

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے عدالت جارہا تھا کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں لڑکے کا چچا زاد بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی، اسی دوران مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کیا اور اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لئے گئے۔

ورثا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جوڑے نے ایک سال قبل سکھر کی عدالت میں شادی کی تھی، لڑکا اور لڑکی کو کئی روز سے دھمکیاں موصول ہورہی تھی، جس پر وہ اپنے تحفظ کے لئے ہائی کورٹ سکھر جارہے تھے کہ لڑکی کے ناراض ورثا نے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھوٹکی: پولیس وین میں خواتین کو حبس بےجا میں رکھنےکا انکشاف

پولیس نے ورثا کے بیان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، فائرنگ کے واقعے کے باعث علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

The post پسند کی شادی جرم بن گئی، جوڑے پر فائرنگ، لڑکی اغوا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l1g7fS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear