سعودی عرب: ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین یہ بھی کرسکتے ہیں! - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 16 مارچ، 2021

سعودی عرب: ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین یہ بھی کرسکتے ہیں!

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین کو نمبر تبدیلی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری نے ایپلی کیشن کی انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ توکلنا پر نمبر تبدیلی کا کیا مرحلہ ہوگا؟ طریقہ کار وضع کیجیئے۔

جس پر انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کیا اور دیگر صارفین کو بھی ایپ پر نمبر تبدیلی کا طریقہ بتایا۔

توکلنا انتظامیہ کے مطابق نمبر کی تبدیلی کے لیے ایپ پر جائیں اور پھر دوبارہ سے اپنا نیا نمبر درج کریں اس طرح آپ کی دوبارہ نئے نمبر سے رجسٹریشن ہوگی۔

خیال رہے کہ ایپ پر پرانا نمبر رجسٹرڈ ہوتا ہے اسے تبدیل اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ دوبارہ سے رجسٹریشن کروائیں۔ خود بخود توکلنا نمبر تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

The post سعودی عرب: ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین یہ بھی کرسکتے ہیں! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38FUnkI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear