مریم نواز کو گرفتاری کا خوف، عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 24 مارچ، 2021

مریم نواز کو گرفتاری کا خوف، عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب نوٹسز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ عبوری ضمانت کی درخواست دائرکر دی ، درخواست پر آج ہی سماعت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں ، کیپٹن(ر)صفدر،راناثنااللہ، پرویز رشید ،مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے کیس کی آج ہی سماعت کی استدعا کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 2انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، حکومت کے دباؤ پرنیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب درخواست گزارکو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،نیب نے 1500کنال اراضی سےمتعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے ، استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے۔

بعد ازاں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی کیس سماعت کیلئے آج ہی مقررکیاجائے، لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہو گی۔

خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

The post مریم نواز کو گرفتاری کا خوف، عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lLxmSD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear