کراچی جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر! ڈی سی آفس کے قریب سے شہری اغوا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 5 مارچ، 2021

کراچی جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر! ڈی سی آفس کے قریب سے شہری اغوا

کراچی : شہر قائد میں رہنے والے جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم چھوڑ دئیے گئے، گزشتہ شب بفرزون میں ہیئرڈریسر کی دکان سے نامعلوم ملزمان ملازم کو اغوا کرکے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کی یہ واردات کراچی کے علاقے بفرزون ڈی سی آفس کے قریب واقع ہیئر ڈریسر کی دکان میں پیش آئی، ملزمان نے ہیئر ڈریسر کی دکان پر دھاوا بول کر دکان میں کام کرنے والے ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کرکے لے گئے، جیسے ہی واقعے کی اطلاع سیکیورٹی اداروں کو موصول ہوئی، پولیس اور رینجرز نے اغوا کا تعاقب کیا۔

پولیس و رینجرز کے خوف سے ملزمان قمر عباس نامی ملازم کو بے ہوشی کی حالت میں سرراہ پھینک کر فرار ہوگئے، واقعے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

The post کراچی جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر! ڈی سی آفس کے قریب سے شہری اغوا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uTocHX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear