
آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے بحرالکاہل میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں بحر الکاہل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، چند گھنٹوں کے وقفے سے زلزلے کے تین شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے جزیرے کیرماڈیک میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلادیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3، 7.4 اور 8.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے باوجود نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد ساحل کے قریب بسنے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوب امریکی ساحل سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔
The post نیوزی لینڈ میں زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38bitUq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear