مسکراتے چہرے والے ایموجیز والا سانپ کتنے ڈالر میں فروخت ہوا؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 13 مارچ، 2021

مسکراتے چہرے والے ایموجیز والا سانپ کتنے ڈالر میں فروخت ہوا؟

واشنگٹن : امریکا میں مسکراتے چیروں والے ایموجیز کی کھال والا سانپ حیران کن طور پرر مہنگے داموں فروخت ہوگیا۔

سانپ کا نام سنتے ہی خوف آتا کیونکہ سانپ کا ڈسا اکثر اجل کو لبیک کہہ جاتا ہے لیکن دنیا میں بہت لوگ ایسے بھی ہیں جو ناصرف زہریلے سانپوں کو بطور پالتو جانور پالنے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ ان کی افزائش نسل پر بھی کام کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک شخص امریکی ریاست جارجیا میں مقیم ہے جو 2003 سے سانپوں کی بریڈنگ پر کام کررہا ہے اور گہرے گولڈن، نیلے اور سفید رنگ کے سانپ کی بریڈ کرانے کا خواہش مند تھا لیکن انڈے سے نکلنے والے بچے کے جسم پر قدرتی طور پر مسکراتے ہوئے چہرے والے ایموجیز بنے ہوئے تھے۔

کسٹن کوبیلکا نامی شخص نے اس سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی، اور اب وہ سانپ 6 ہزار ڈالرز (تقریباً 10 لاکھ روپے) میں فروخت کردیا ہے۔

The post مسکراتے چہرے والے ایموجیز والا سانپ کتنے ڈالر میں فروخت ہوا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qJs9vI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear