
ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوتن نے گرمیوں کے اختتام تک روس سے وائرس کے خاتمے کی امید ظاہر کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا نے چین سے اپنے پھیلاؤ کا آغاز کیا اور ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، جس سے لڑتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا لیکن وبا کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا لیکن روس نے رواں گرمیوں کے آخر تک وبا کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
روسی صدر مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ گرمیوں کے اختتام تک روسی شہریوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی (اینٹی باڈیز) حاصل کرلے گی۔
روسی صدر نے کہا کہ ماہرین طب کہتے ہیں کہ جب کسی ملک کی تقریبا 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین لگوالی جائے تو آبادی اس وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی حاصل کر لیتی ہے اور وائرس اس جگہ بیکار ہو جاتا ہے۔
The post روس کرونا وبا سے نجات پانے والا ہے، صدر پیوتن نے خوش خبری سنا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31sveWF
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear