
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر واضح موٗقف دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں معاشی اور سیاسی سرگرمیاں بحال ہونے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نڈپرائس نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جموں و کشمیر میں ہونے والی پیشرفت اور تبدیلی پر گہری نظر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان نڈپرائس کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے اہم تعلقات ہیں، مشترکہ مفادات کی حصول کےلیے پاکستان سے تعاون جاری ہے۔
The post امریکا کا جموں و کشمیر میں معاشی اور سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kJgP13
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear