
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے تاہم پی ڈی ایم منظرعام سے غائب ہوگئی تاہم ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس سوابارہ بجےشروع ہوگا، اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزیراعظم پراعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے ، جس میں کہا جائے گا ایوان آرٹیکل7/91کےتحت وزیراعظم عمران خان پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔
اجلاس حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کی جانب سے وزیراعظم پراعتماد کے اظہارکیلئے بلایا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ارکان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، خیبر پختونخواسےتعلق رکھنے والے ارکان عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجد مہمند،محبوب شاہ،ساجدہ بیگم پہنچ گئے جبکہ عامر کیانی اورچکوال سے فوزیہ بہرام بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔
عمران خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے، عمران خان کی وجہ سے ہی ہمیں عوام نے ووٹ دیا ہے،آج کرپٹ ٹولے کو بتائیں گے، کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے صدرمملکت کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کے لیے پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کرلی، ذرائع کے مطابق ارکان کو اجلاس کے وقت سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ٹی آئی اوراتحادی ارکان لابی میں اکٹھے ہوں گے، ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نےاپنے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے تاہم ایوان میں اپوزیشن ارکان آئیں یا نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
خیال رہے وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست ہارنے کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ڈی ایم منظرعام سے غائب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3elUEga
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear