
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے یوم پاکستان کے موقع پر میچ فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی دن پر قومی کھلاڑی نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ باکسر محمد وسیم نے کہا کہ دو ہزار سترہ میں فائٹ ہارنے کیلئے پڑوسی ملک سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی، جسے میں نے ٹھکرادیا۔
قومی باکسر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سچا پاکستانی ہونے کےناطے فکسنگ کی پیشکش ٹھکرائی، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار پھر مجھے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کیلئے فکسنگ کی اپرووچ ہورہی ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ جو فکسنگ کے لئے مجھے اپروچ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، انہیں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جو مکا رنگ میں برساتا ہوں وہ فکسرکےمنہ پر ماروں گا۔
The post باکسر محمد وسیم کو فکسنگ کی آفر، کون ملوث رہا، اہم انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ccr23x
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear