بالی ووڈ میں پھر سے نقل؟، بھارتی اداکار شدید تنقید کی زد میں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 3 مارچ، 2021

بالی ووڈ میں پھر سے نقل؟، بھارتی اداکار شدید تنقید کی زد میں

ممبئی : ہالی ووڈ فلم سیریز ہٹ مین کا چربہ کرکے فلم ہیروپنتی کا پوسٹر تیار کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اداکار ٹائیگر شروف کو مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ہالی ووڈ فلموں و گانوں کی کاپی کرنا پرانا کام ہے، بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر ہالی ووڈ کی کاپی کرکے خود کو ہدف تنقید بنوا لیا۔

اس مرتبہ اداکار ٹائیگر شروف نے 31 ویں سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا تحفہ دیا گیا، جس کی بڑی وجہ ٹوئٹر پر فلم ہیروپنتی 2 کا جاری کردہ پوسٹر بنا، جو اصل میں بالی ووڈ فلم سیریز ہٹ مین اور ویڈیو گیم سیریز کی کاپی ہے۔

ٹائیگر شروف نے اپنی 31 ویں سالگرہ پر فلم ہیروپنتی 2 کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکاوٗنٹ پر شیئر کیا، جس میں بالی ووڈ اداکار ہٹ مین کے ایجنٹ 47 کی مانند لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بلکل اسی کی طرح ہاتھوں میں دو پستول بھی تھامی ہوئی ہے۔

ہالی ووڈ پوسٹر کا چربہ کرنے پر ٹائیگر شروف و بالی ووڈ انڈسٹری کو مداحوں و صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

The post بالی ووڈ میں پھر سے نقل؟، بھارتی اداکار شدید تنقید کی زد میں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from فن و ثقافت – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uRDSvc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear