بھارت: طیارہ اچانک گر کر تباہ، شہر کے لوگ خوفزدہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 مارچ، 2021

بھارت: طیارہ اچانک گر کر تباہ، شہر کے لوگ خوفزدہ

نئی دہلی : بھارت میں ٹرینی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں تین پائلٹ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال کے علاقے گاندھی نگر میں یہ طیارہ حادثہ پیش آیا، جو کسی تکنیکی خرابی کے باعث ایروسٹی کے قریب ایک گاوٗں میں گرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوا اسی لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تینوں پائلٹ کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا تھا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ وقت بعد ہی فنی خرابی سے دوچار ہوگیا تھا، جس کے بعد دیر بعد طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے نکل گیا اورکھیتوں میں جاگرا، طیارہ حادثے کے باعث لوگوں کو شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ بھارت سرکار کے سروے میں تعینات تھا اور اس کو کیپٹن اشونی شرما اڑا رہے تھے، ان کے ساتھ ہی سمی اور راج بھی سوار تھے۔

The post بھارت: طیارہ اچانک گر کر تباہ، شہر کے لوگ خوفزدہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fpz0Iz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear