غیر متوقع شکست کے بعد پی ڈی ایم کے ” بڑوں” نے سر جوڑ لئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 13 مارچ، 2021

غیر متوقع شکست کے بعد پی ڈی ایم کے ” بڑوں” نے سر جوڑ لئے

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے تینوں بڑوں نے سرجوڑ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل ا لرحمان ، آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں تینوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی اور پی ڈی ایم کے آنے والے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے تھے، ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے.

عددی اعتبار سے اپوزیشن کے 51 ووٹ جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 48 ووٹ تھے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج کو پی ڈی ایم نے واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کے لئے عدالت جانے کا اعلان بھی کیا۔

گذشتہ شب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر کو حکومت کااتحادی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوسف ‏رضاگیلانی کے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا ہم جیت چکےہیں چیئرمین سینیٹ کاالیکشن چرایا گیا ‏ہے۔

The post غیر متوقع شکست کے بعد پی ڈی ایم کے ” بڑوں” نے سر جوڑ لئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tcTcRC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear