اسٹرنگز کی آخری ملاقات کی تصویر وائرل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 مارچ، 2021

اسٹرنگز کی آخری ملاقات کی تصویر وائرل

پاکستانی میوزک انڈسٹری کا شہرہ آفاق بینڈ اسٹرنگز کی الوداعی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تینتس برس قبل قائم ہونے والے راک بینڈ اسٹرنگز کے بانی بلال مقصود نے اپنے ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لی گئی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ بلال مقصود نے لکھا کہ فائنل بینڈ میٹنگ، انہوں نے کہا کہ 33 سال ہم دونوں (بلال اور فیصل) کےلیے شاندار تھے، امید ہےمداح بھی ہمارے اس فیصلے کی قدر کریں گے۔

خیال رہے کہ بلال مقصود نے دو روز قبل 1988 میں قائم کیے گئے بینڈ کو اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا کہ فنی اعتبار سے ہمارا بینڈ ختم ہوچکا ہے لیکن ہم دونوں کا تعلق قائم رہے گا۔

The post اسٹرنگز کی آخری ملاقات کی تصویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2P5QO0R

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear