فلپائن میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم رپورٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 15 مارچ، 2021

فلپائن میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم رپورٹ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد اب فلپائن میں ایک اور نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین اس نئی قسم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فلپائن میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئی قسم کا پتہ تب چلا جب طبی اہلکاروں نے کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز کا جائزہ لیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کی اس نئی قسم کا نام پی تھری ہے اور پورے فلپائن میں ابھی تک اس نئی قسم کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی قسم کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ فلپائن میں اب تک کرونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 13 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

The post فلپائن میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30HCNIy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear