دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 24 مارچ، 2021

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

اسلام آباد : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے، وہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخزانہ اور دبئی کے نائب حکمران بھی تھے۔

دوسری جانب اے آروائی فیملی کی جانب سے شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا گیا۔

The post دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ceXamZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear