بزدار حکومت کا چیف سیکریٹری پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 11 مارچ، 2021

بزدار حکومت کا چیف سیکریٹری پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: صوبائی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ جواد رفیق ملک کو ہٹا کر چیف سیکریٹری پنجاب کے لیے 3نام زیر غور ہیں جن میں سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا اور ممبربورڈآف ریونیو بابرحیات تارڑ شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹراعجاز منیر کو بھی چیف سیکریٹری پنجاب بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جلد حتمی اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرایع کے مطابق کابینہ اور سینئررہنما پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پرسست روی پر بھی سینئررہنما ناخوش ہیں۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب اور ڈپٹی کمشنرملتان کو گزشتہ ہفتے تبدیل کیا گیا تھا۔

The post بزدار حکومت کا چیف سیکریٹری پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OIi9FL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear