ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں تجارتی ادارے سیل، مزید کارروائی کا عندیہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 27 مارچ، 2021

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں تجارتی ادارے سیل، مزید کارروائی کا عندیہ

ریاض :گورنر ریاض نے بازاروں اور ریستورنٹس کا دورہ کرکے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 17 تجارتی ادارے سیل کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے بازاروں، ریستورنٹس اور گیسٹ ہاؤسز کا دورہ کرکے کرونا ایس او پیز کی 13 ہزار 710 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

گورنر ریاض نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں 17 تجارتی ادارے سیل کردئیے۔

دوسری جانب جدہ میونسپلٹی کی جانب سے بھی شہر مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 108 تجارتی ادارے سیل کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شہریوں و ریاست میں مقیم غیرملکیوں کی کرونا سے حفاظت کے پیش نظر کی جارہی ہیں۔

The post ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں تجارتی ادارے سیل، مزید کارروائی کا عندیہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fw6aGL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear