ایسٹر سے قبل انڈونیشیا دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد افراد زخمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 مارچ، 2021

ایسٹر سے قبل انڈونیشیا دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد افراد زخمی

جکارتا: انڈونیشیا میں چرچ کے باہر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایسٹر سے قبل انڈونیشیا میں دہشت گردی کے واقعہ ہوا ہے، جہاں چرچ کے باہر دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں کیا گیا، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت چرچ میں مذہبی تقریبات جاری تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ چرچ کے پادری نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک مشتبہ بمبار نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا اور اس نے خود کو چرچ کے دروازے پر خود کو اڑا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زوردار دھماکوں کے باعث چرچ میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے تاہم چرچ انتظامیہ نے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک زرودار دھماکے ہوتے ہیں، جس کے باعث دھواں اور ملبہ سڑک پر پھیل جاتا ہے اور فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔

The post ایسٹر سے قبل انڈونیشیا دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد افراد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3w7KxSU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear