ایجنڈے پر اختلاف، کویتی اراکین پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 31 مارچ، 2021

ایجنڈے پر اختلاف، کویتی اراکین پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی

کویت سٹی : کویتی اراکین پارلیمنٹ ایجنڈے میں اختلاف کے بعد دھڑوں میں تقسیم ہوکر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کویت کی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا اجلاس ہاتھا پائی و اختلافات کی نظر ہوگیا، کویتی پارلیمنٹ میں کابینہ کی حلف برداری کے بعد اجلاس کے ایجنڈے پر اراکین میں اختلاف ہوگیا۔

اختلاف کے باعث اراکین پارلیمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور آپس میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی میں دو رکن پارلیمنٹ سلمان الحلیلۃ اور صالح المطیری ملوث تھے، جن کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس 15 منٹ تک معطل کردیا گیا۔

امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کشیدگی سے بالا ہوکر حکومت اور قانون ساز اسمبلی کے درمیان مفید تعاون کی مثال پیش کرے گا۔

The post ایجنڈے پر اختلاف، کویتی اراکین پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39tOkAg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear