سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 10 مارچ، 2021

سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔

نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون، مقامیوں اور غیرملکیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟

متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

The post سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OlF0a2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear