وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کرینگے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 17 مارچ، 2021

وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں انہیں کرونا ویکسین اور صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر بریف کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

وزیراعظم کو پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا، قبضہ مافیا کیخلاف کتنے آپریشن ہوئے کتنی سرکاری اراضی واگزار ہوئی وزیر اعظم کو بریفننگ دی جائے گی۔

The post وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کرینگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vvgjZE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear