ھیئر کٹنگ کا دلچسپ طریقہ پاکستان میں بھی متعارف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 14 مارچ، 2021

ھیئر کٹنگ کا دلچسپ طریقہ پاکستان میں بھی متعارف

بالوں کی نفاست سے تراش خراش سب کو ہی پسند ہے مگر لاہور کے ایک ہیئر ڈریسر نے غیر روائتی انداز میں قینچی کے بجائے ہتھوڑا کلہاڑی اور بالوں کو آگ لگاکر کٹنگ کا انداز اپنالیا۔

دیکھنے میں یہ انداز خطرناک نظر آتا ہے مگر علی عباس اس کام میں اتنے ماہر ہیں کہ بغیر نقصان بالوں کے خوبصورت انداز متعارف کروا رہے ہیں۔

علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ ہر دن کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے میں نے ٹوکے اور ہتھوڑے کے ساتھ بال کاٹے، جو میرے ایک نیا تجربہ تھا اور میں نے اس کےلیے ایک مکمل ٹریننگ حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہم نے شیشے کے ساتھ کسٹمر کے بال کاٹے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ آگ اور ٹوکے کے بعد کٹنگ کے مزید انداز متعارف کرائیں گے۔

ٹوکے سے گوشت کاٹنا تو ایک معمول کی بات ہے مگر علی عباس ٹوکے سے بال کاٹتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ٹوکے سے بال کٹوانے کو پسند کررہی ہیں۔

The post ھیئر کٹنگ کا دلچسپ طریقہ پاکستان میں بھی متعارف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tl6rj4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear