ایڈوانس تنخواہ ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 25 مارچ، 2021

ایڈوانس تنخواہ ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت کردی، ہولی 28مارچ کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی پر ہندو ملازمین کوایڈوانس تنخواہ دینےکی ہدایت کرتے ہوئے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ان فنڈز سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہ اورپینشن دی جائےگی ، وزیراعلیٰ سندھ نے 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپےجاری کردیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ڈسٹرکٹ کونسلزہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن اداکریں، ہولی28مارچ کو منائی جائے گی۔

خیال رہے چند سال قبل قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ قرارداد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پرملک بھرمیں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post ایڈوانس تنخواہ ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lMYDo1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear