ہواؤں کا رُخ تبدیل، کراچی میں گرم اور مرطوب ہوگیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 29 مارچ، 2021

ہواؤں کا رُخ تبدیل، کراچی میں گرم اور مرطوب ہوگیا

کراچی : شہر قائد میں ہواوٗں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر قائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہواوٗں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

The post ہواؤں کا رُخ تبدیل، کراچی میں گرم اور مرطوب ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m1RnEP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear