پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، منشاء بم کے تین بیٹے گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 27 مارچ، 2021

پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، منشاء بم کے تین بیٹے گرفتار

لاہور : پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشاءبم کے تین بیٹوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشاء بم قبضہ گروپ کے تین بیٹے عامر منشاء، عاصم منشاء اور طارق منشاء کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ملزمان نے گزشتہ رات سفیان نامی شہری کے پلاٹ پر اسلحہ لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کی اور شہری سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اور نقدی وغیرہ بھی چھین لی۔

حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شہری سفیاں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

The post پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، منشاء بم کے تین بیٹے گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PaMmxI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear