وبا کے خاتمے کی امید، امریکی عوام کے لیے خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 3 مارچ، 2021

وبا کے خاتمے کی امید، امریکی عوام کے لیے خوشخبری

واشنگٹن: عالمی کوروناوبا کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں، ویکسین بننے کے بعد ماہرین کو امید ہے کہ وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

کوروناوائرس کے خلاف اس جنگ میں امریکا بھی شامل ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں سال مئی کے آخر تک تمام امریکیوں کے لیے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ وبا سے جنگ جاری ہے، ہر شخص ماسک پہنے، لوگوں کی زندگیوں کواب بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب امریکا کی چار ریاستوں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان سامنے آگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو خطرناک قرار دیا ہے۔

کوروناوائرس: امریکی حکومت کا بڑا اعلان، ماہرین نے خطرناک قرار دے دیا

امریکی ریاست ٹیکساس اور میسی سپی کے گورنرز نے ماسک کی پابندی ختم کردی ہے۔ اسی طرح ریاست مونٹانا اور آئیوا نے بھی شہریوں پر ماسک پہننے کی پابندی اٹھالی گئی۔

گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے احکامات ایگزیکٹیو حکم نامے سے جاری کیے۔

The post وبا کے خاتمے کی امید، امریکی عوام کے لیے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3819wwE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear