تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 11 مارچ، 2021

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ او ربدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے, اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضورﷺکافرمان ہےطاقتور،کمزورکیلئےالگ قانون پرقومیں تباہ ہوئیں، تاریخ گواہ ہےاخلاقی گراوٹ،بدعنوانی نےریاستوں کوتباہ کردیا، اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، اگر ریاست حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو دے تو ناجائز سہارے ڈھونڈے جاتے ہیں اور طاقتور مجرمان سے مفاہمتی معاہدوں(این آراو) کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے یہ سامنے آیا ہم کس طرح اخلاقی اقدارکھورہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی اخلاقیات ختم ہوجائیں تو انصاف نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں طاقتورکواین آراودیاجاتاتھا اور غریب پستاجاتاہے، کرپشن کوجب قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑا نقصان تب ہوتا ہے۔

The post تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Oj7ily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear