
اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبرز کم ہیں ، پی ٹی آئی کیخلاف سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سپریم کورٹ کے سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا الیکشن ایکٹ2017 میں تمام مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی، پارٹی لیڈر طے کرلیں معاملات ٹھیک چلیں تو کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوسکتی۔
سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈران پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے گھر سے کیا اقدامات کرتے ہیں ، پارٹی کا لیڈرشفاف ہوگا تو ایسا کوئی ایشو نظر نہیں آئے گا۔
اشتر اوصاف نے مزید کہا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبرز کم ہیں، اتحادی پی ٹی آئی ممبر کو ووٹ نہیں دیتے تو ہارس ٹریڈنگ نہیں کہاجاسکتا ، پی ٹی آئی کیخلاف سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہا ہوں۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دے دی ، رائےکے مطابق سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل دوسوچھبیس کے تحت ہوتےہیں ، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے اور اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے جبکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے چار ایک کی اکثریت سے دی گئی، جسٹس یحیی آفریدی نےرائےسےاختلاف کیا۔
The post ‘پی ٹی آئی کیخلاف سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہا ہوں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pXxlf2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear