
ریاض : سعودی حکام نے جز وقتی گھریلو ملازم فراہم کرنے والی کمپنیوں و ایجنسیوں پر ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم شوال سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں و کمپنیوں کے ملازمین کی ویکسینیشن کروانا لازمی ہوگا۔
افراد 13 مئی سے کوئی بھی ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کا ملازم بغیر ویکسین پایا گیا تو اسے ویکسین لگوانے پر ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے یہ پابندی کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاکہ شہریوں و ریاست میں مقیم غیرملکیوں کو وبا کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔
ایسی سرگرمیاں جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو ان سے متعلق افراد پر ویکسین کی پابندی لگائی جارہی ہے۔
The post سعودی حکام کی گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں پر بڑی پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vZdqkd
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear