خیرپور: رینجرز موبائل پر کریکر حملہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 23 مارچ، 2021

خیرپور: رینجرز موبائل پر کریکر حملہ

خیرپور: یوم پاکستان کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز موبائل پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں نامعلوم افراد نے رینجرز موبائل پر کریکر حملہ کیا ہے، حملہ خیر پور کے علاقے بڑ چوک میں کیا گیا،بزدلانہ حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ کریکر حملے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

The post خیرپور: رینجرز موبائل پر کریکر حملہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f3Huov

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear