پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض اموات، مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 3 مارچ، 2021

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض اموات، مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 32 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے ایک ہزار تین سو اٹھاسی نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں75 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13ہزار 13 ہوگئی۔

ملک میں تاحال90لاکھ55ہزار69کوروناٹیسٹ کیےجاچکےہیں جبکہ اس وقت ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد16ہزار648 ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار801 ، بلوچستان 19 ہزار76 جبکہ آزاد کشمیر10 ہزار319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض اموات، مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qaF5uf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear